مشی گن (بیورورپورٹ)امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کوپرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ میں 4 ووٹرز نے درخواست دائر کی تھی کہ کیپٹل ہل پر حملے میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 27 فروری کو ہونے والی پرائمری الیکشن میں امیدوار بننے سے روکا جائے
عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا درخواست گزار عدالت کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔
مشی گن کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے،واضح رہے امریکی ریاست مشی گن، امریکی صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔
عدالت نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی



















