ساہیوال:(بےورورپورٹ)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023 کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 191 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جن میں 89 طلبا اور 102 طالبات شامل تھیں، یوتھ لیپ ٹاپ سکیم وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے نافذ کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے اور تعلیمی فروغ کےلئے حکومتی عزم کو کامیابی ملے۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید مہمان خصوصی اور ڈائریکٹر سی یو آئی ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر تقریب کے مہمان اعزاز تھے، کمشنر نے کہا ہم سمجھتے ہیں ہمارے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل کےلئے بہترین سرمایہ کاری ہے،پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور باصلاحیت طلباءکو ان ٹولز سے آراستہ کرنا ہے جن کی انہیں اپنے تعلیمی حصول میں بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے ضرورت ہے
شعیب اقبال سید نے مزید کہا ویژنری پروگرام ہمارے نوجوان ذہنوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں جدید دنیا کے چیلنجز کےلئے تیار کرنے کےلئے حکومت کی لگن کی عکاسی کرتا ہے، کامسیٹس اپنی ریسرچ کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور انہوں نے طلبہ کر زور دیا کہ وہ بھی لیپ ٹاپ کی سہولت کے بعد اپنی ریسرچ تیز اور مضبوط کریں،ڈائریکٹر نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کےلئے مفت لیپ ٹاپس کی تقسیم کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کےلئے حکومتی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کمشنر ساہیوال کو کیمپس کی کامیابیوں کے بارے مین بھی آگاہ کیا،انہوں نے کہا آج کی تیز رفتار عالمی مسابقت میں ٹیکنالوجی سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت کا یہ اقدام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دوڑ میں باصلاحیت اور مضبوط بنائے گا،آخر میں کیمپس ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کو شیلڈ سے نوازا، تقریب میں ڈپٹی رجسٹرار، شعبہ جات کے سربراہان اور انچارج، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔
ساہیوال میں کا مسیٹس یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب



















