پولنگ سٹاف فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں:ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آبا د:(قمر عباس )ڈپٹی کمشنرو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حافظ آباد سند س ارشاد نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں قائم الیکشن ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ سٹاف کو دی جانے والی ٹریننگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ حاصل کرنےوالے سٹاف سے فیڈ بیک بھی لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، الیکشن مانیٹرنگ ٹیم کے رکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد سمیت الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ساتھ تھے،ڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کالج میں بنائے جانے والے الیکشن ٹریننگ سنٹر کے دورہ کے موقع پر پولنگ عملہ کو دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ماسٹر ٹرینرز نے سٹاف کو دی جانے والی ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی اور ضروری معلومات بھی فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام پولنگ سٹاف ایمانداری،فرض شناسی اور غیر جانبدارانہ طریقے سے عام انتخابات کے موقع پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور اس اہم قومی ذمہ داری میں کسی قسم کی کوئی غفلت، لاپرواہی یا جانبداری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ہمارا اولین فرض انتخابات کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے انعقاد کر انا ہے،ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیا الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملہ کی ٹریننگ کےلئے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں دو سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفسران، پولنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پولنگ افسران کی مرحلہ وار ٹریننگ کرائی جارہی ہے اور ٹریننگ کے تمام انتظامات بہترین اور اطمینان بخش طریقے سے جاری ہیں۔