بہاولنگر: ( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایش بہاولنگر کے انتخابات 2024/25 کے جنرل سیکریڑی کے امیدوار برائے ماجد اکرم وٹو نے کاغذات جمع کرا دیے،بہاولنگر کے لائرز فورم نے اپنے تمام وکلاءساتھیوں سمیت ماجد اکرم وٹو کی ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر ماجد اکرم وٹو نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہاولنگر لائرز فورم کے تمام گروپ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں مجھ جیسے بندہ ناچیز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے میں منتخب ہو کر تمام وکلاءبرادری کے مسائل کو اپنے مسائل سے پہلے ترجیح دونگا وکلاءکی فیملیز کے لیے بھی ہر وہ اقدامات آٹھائے جائیں گے جو وقت کی ضرورت ہیں میرے لیے بار کے تمام وکلاءقابل احترام ہیں اور بھائنوں چیسی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ بھائی ہیں اور تمام نوجوان وکلاءکی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا کیونکہ نوجوان ہی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اس موقع پر ہی ایک ایسی قیادت ہیں جو وکلاءکے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرنے اور کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں میں دلوں جان سے ان کی حمایت کا اعلان کرنے پرمشکور ہوں، آپ کی دعا سے کامیابی میرا مقدر بنے گی ۔
وکلا برادری نے ماجد اکرم وٹو کی سپورٹ کا اعلان کر دیا



















