لاہور(کامرس رپورٹر)2023میں مہنگائی کاراج،شرح میں 13 فیصد اضافہ ،سال کے اختتام پر 42.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رواں سال 20 کلو آٹے کا تھیلا 1517 سے بڑھ کر 2 ہزار 787 روپے کا ہوگیا ،کلو چاول 226 ،ڈبل روٹی 115 ،بیف 820 روپے کلو تک جاپہنچا،مٹن 1703 ،282 روپے کلو بکنے والی مرغی رواں سال کے اختتام پر 358 روپے کی ہوئی۔
دودھ 200 ،دہی 215 ،درجن انڈے340،دال مسور 320 ،مونگ 276 ، ماش کی قیمت 520 روپے کلو ہوگئی،90 روپے کلو ملنے والی چینی 150 ،لہسن 552 پر جاپہنچا،سگریٹ کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ،کپڑے کی قیمتوں کوبھی پرلگ رہے۔
2023میں مہنگائی کاراج، شرح42.6فیصد ،ہر چیز کی قیمت آسمان پر



















