راولپنڈی(بیورورپورٹ)کور کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ و ضروری تعاون فراہم کرے گی،کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہیں، آزادی کیساتھ کارروائیاں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے دشمن قوتوں کے اشارے پرکام کرنےوالے تمام دہشتگردوں،سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنےوالے عناصر کیخلاف ریاست مکمل طاقت کےساتھ نمٹے گی،پاکستان کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین ،اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل کےلئے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت 2 روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،شرکا نے مسلح افواج کے افسروں، جوانوں، قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور شہریوں سمیت شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں،شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہدا کے کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کےخلاف ملکی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کےلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل جبر و انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
شرکا نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کے اغوا ، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہابھارتی کارروائیاں انسانیت کےخلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں،پاکستان کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین ،اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز ، بڑھتے خطرات کے جواب میں حکمت عملی پربریفنگ دی گئی،شرکا نے کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں، آزادی کیساتھ کارروائیوں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
فور م نے عزم کا اظہار کیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے دشمن قوتوں کے اشارے پرکام کرنےوالے تمام دہشتگردوں،سہولت کاروں ،حوصلہ افزائی کرنےوالے عناصر کیخلاف ریاست مکمل طاقت کےساتھ نمٹے گی،شرکا نے فلسطینی عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی ،تنازع کے پرامن حل کے مطالبے کے حکومتی موقف کا اعادہ کیا،فورم نے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلئے جاری کوششوں کےلئے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
کانفرنس میںسمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری و دیگر غیر قانونی معاشی سرگرمیوں ،ذخیرہ اندوزی کےخلاف جاری کارروائیوں کا بھی جامع جائزہ لیا، فورم نے اعادہ کیا پاک فوج جرائم کی روک تھام کےلئے متعلقہ سرکاری اداروں ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی،پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ و ضروری تعاون فراہم کرے گی،فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی و جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















