میلبورن ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 194 رنزبنالئے
میلبورن (مشرق نیوز) میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آوٹ کرنے کے بعد پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے، قومی ٹیم کو اب بھی مہمان ٹیم کا سکور برابر کرنے کےلئے 124 رنز درکار ہیں،پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے،اس سے قبل پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آوٹ کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب امام الحق10 رنز بنا کر ناتھن لائن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ،دوسری وکٹ 124 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق کو 62 رنز پر پیٹ کمنز نے آوٹ کیا۔اوپنر عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف 90 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی سکور کی، عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی ہے۔پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر ناتھن لائن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 اور چھٹی وکٹ 170 رنز پر گری، سعود شکیل 9 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے قبل میلبورن میں کھیلے جارہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آئرٹ ہوئے۔ڈیوڈ وارنر نے 38، سٹیو سمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



















