سیالکوٹ(بیورورپورٹ)آئیں! ملکر زخموں کو بھرنے کیلئے اقدامات کریں،سابق وزیر دفاع ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے ایک بار پھر سب کو مل بیٹھنے کی تجویز پیش کردی۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاسیاسی افرا تفری بڑھنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں البتہ ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں،بڑھتی سیاسی افرا تفری سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں اور زخموں کو بھرنے کیلئے اقدامات کریں۔
لیگی رہنما نے کہا2تہائی اکثریت کی بات نہیں کررہا البتہ عام انتخابات میں ن لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی،خواہش ہے انتخابات کے بعد ایسی حکومت بنے جس میں قومی اتفاق رائے ہو تاکہ زخموں پر مرہم رکھا جاسکے۔
آئیں!سب مل بیٹھیں اور زخموں کو بھرنے کیلئے اقدامات کریں،خواجہ آصف



















