پیرس (مشرق نیوز) وسطی امریکہ کیلئے چارٹرڈ جہاز پر سوار ہو کر فرانس اترنے والے 303 بھارتیوں کو تفتیش کے بعد ان کے ملک بھارت واپس ڈی پورٹ کردیاگیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تمام بھارتیوں انسانی سمگلنگ کا بین لاقوامی گروہ غیر قانونی طور وسطی امریکہ کے راستے کینیڈا اور شمالی امریکی ملکوں میں داخل کرنے لایا تھا۔ لیکن تکنیکی مسئلے کا کہہ کر یہ چارٹرڈ طیارہ فرانس کے ایک دور افتادہ دیہی ائیر پورٹ پر اترا تھا۔ جہاں شک ہونے کی بنیاد پر جہاز کو آگے روانہ ہونے سے روک دیا گیا اور بعض مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔اس کے فوری بعد فرانسیسی پراسیکیوٹر نے ان افراد سے تفتیش شروع کر دی تھی۔ واضح رہے کچھ عرصے سے بھارتی شہریوں کے بارے میں بین الاقوامی ائیر پورٹس پر منشیات لانے لے جانے کی خبروں کے علاوہ دوسرے ملکوں میں جاسوسی کرنے اور تخریبی کارروائیوں یا ٹارگیٹ کلنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کی خبریں معمول بنتی جارہی ہیں۔
انسانی سمگلرز کے ذریعے فرانس پہنچنے والے 303 بھارتی ڈی پورٹ



















