فیصل آباد میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع

فیصل آباد (نامہ نگار) فیصل آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

چیئرمین مرکزی علماءکونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف قرار داد مذمت پیش کی اور حکومت سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے کہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جس سے مزدور اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔فیصل آباد میں گزشتہ روز نماز جمعة المبارک کی ادائیگی کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس پر شہریو ں میں غم اور غصہ پایا گیا۔ شہر اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بد ترین بحران جاری جس کا دورانیہ گھنٹوںتک پہنچ چکا ۔

وضو کیلئے پانی نہ ہونے کی وجہ سے جنازے اور نماز جمعہ متاثر ہو رہی ہے گھروں کے ساتھ ساتھ جنازگاہوں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا ہے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جو کہ جارہی ہے اس لوڈ شیڈنگ کوفی الفور بند کیا جائے اذیت ناک صورت حال سے عوام کو نکالا جائے عوام چوبیس گھنٹے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی اذیت میں وقت گزار رہے ہیں اس کا تدارک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔