بلے کا نشان نہ ملنے سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پربھی نقصان

کراچی: ( ) بلے کا نشان نہ ملنے سے پی ٹی آئی کو صو بائی اسمبلیوں سمیت ایوان بالا اور ایوان زیریں میں خواتین اور اقلیتوں کی 227 مخصوص نشستوں پربھی نقصان ہو گا۔

عدلیہ سے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں ملتا تو جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور سینٹ انتخاب میں کوئی نشست نہیں ملے گی ۔

آئین کے مطابق مخصوص نشستیں صرف رجسٹرڈ پارٹیوں اور انتخابی نشان پر لڑنے والی جماعتوں کو الاٹ کی جاتی ہیں۔