غزہ،تل ابیب،نیویارک (مشرق نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ شجاعیہ پربھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے،اسرائیل نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کرنے کے بعد خان یونس کے یورپی ہسپتال کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں 55 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی اموات 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ گرفتار فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ادھر حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں اس کے علاوہ حماس نے اسرائیلی بمباری میں مارے جانے والے 3 یرغمالیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی،دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے غزہ میں اموات کی تعداد 1948 سے اب تک اسرائیل سے کسی بھی عرب ملک کی جنگ میں ہوئی اموات سے بھی بڑھ گئی ہے،غزہ میں خوراک کا بحران بہت زیادہ سنگین ہوچکا ہے اور ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے،یہ انکشاف اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا جس میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر روشنی ڈالی گئی،رپورٹ میں بتایا گیاغزہ میں بھوک کی شکار آبادی کی شرح نے افغانستان اور یمن جیسے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں حالیہ برسوں میں قحط سالی کا سامنا ہوچکا ہے،رپورٹ میں خبردار کیا گیا غزہ میں خوراک کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہو رہا ہے اور اس کی وجہ وہاں ناکافی امداد پہنچنا ہے دوسری جانب سلامتی کونسل میں غزہ جنگ سے متعلق قرار داد پر چوتھے روز بھی ووٹنگ نہ ہوسکی،مسودے میں تبدیلی کرواکر امریکہ قرار داد پر رضا مند ہوگیا جبکہ فلسطین اور روس کا اس حوالے سے اختلاف سامنے آیا ہے ادھر امریکی میڈیا نے الشفا ہسپتال میں حماس کی موجودگی کا اسرائیلی دعویٰ مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے اسرائیل حماس کی جانب سے ہسپتالوں کو استعمال کرنے کے شواہد دینے میں ناکام رہا،امریکی خفیہ ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے اسرائیلی جنگ سے حماس کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے، حماس نے خود کو مسلم دنیا میں فلسطینی کاز کے محافظ کے طور پر کھڑا کر لیا ہے اسی حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے اسرائیلی اقدامات یہودی ریاست کی حمایت کوبھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
اسرائیلی دہشت گردی، مزید سینکڑوں شہید، سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پھر موخر



















