بہاولپور پولیس کی کامیاب کارروائیاں،3ملزم گرفتار ، لاکھوں کا مال برآمد

بہاولپور(قاسم بھٹی)ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی کامیاب کارروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے۔

ڈی پی او بہاولپور سید عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03کس ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے چوری شدہ 03عدد بکریاں، سولر پلیٹس اور نقد رقم 80,000/-روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ نقد رقم و دیگر مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جارہی ہیں۔

ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کو شاباش دی۔