نارنگ منڈی کا سیوریج سسٹم تباہ،شہریوں کاسانس لینا محال

نارنگ منڈی(وقاص علی)مقامی ریل بازار گندے نالے میں تبدیل ہوگیا ،شدید بدبو سے گزرنامحال ہو چکا ۔سابق حکومت کی ناقص حکمت عملی سے زیر زمین سیوریج سسٹم بند ہوگیا تاجر برادری اور خریدار پریشان ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی ناقص حکمت عملی سے ریل بازار نارنگ میں زیر زمین سیوریج سسٹم بچھایاگیا جو چند ماہ میں ہی جواب دے گیا کچرا اور شاپنگ بیگز وغیرہ گرنے سے سیوریج سسٹم بند ہوچکاہے جس سے نالیوں گٹروں اور سیوریج کا گندہ و بدبودار پانی بازار میں گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے دکانداروں اور خواتین سمیت گزرنے والے شدید اذیت سے دوچار ہیں گندی چھینٹوں سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں جبکہ شدید بدبوسے بازار سے گزرنامحال ہوچکاہے اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔