چناب نگر شہر میں قصاب مافیا بے لگام، گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کرلئے

چناب نگر: (انس نعمان) چناب نگر شہر اور اس کے گردونواح میں قصاب مافیا بے لگام، گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ مذاق بن کر رہ گئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کارروائی سے گریزاں ہیں۔

شہر وگردونواح میں قصاب مافیا بے لگام ہو گیا، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی خرید ناممکن ہو گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے باعث قصابوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور وہ مہنگائی سے ستائی عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،قصاب مٹن 1700 سے 1850 روپے بیف 800 سے 1000 روپے فی کلو تک فروخت کرنے لگے ۔

گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ میں بیف کی قیمت 600 روپے اور مٹن کی قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اسکے برعکس گورنمنٹ کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہیں کرایا جارہا اور عوام الناس کو قصاب مافیا کے ہاتھوں لٹنے کے لیے بے یاروں مدد گار چھوڑ دیا گیا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے کاروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے اور عوام کو لوٹنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔