8فروری کوفرسودہ نظام زمین بوس ہوجائے گا،سراج الحق

لاہور( اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے 8فروری کوفرسودہ نظام زمین بوس ہوجائے گا،عوام کی فتح ہوگی، امریکہ چاہتا ہے پاکستان میں وفادار اقتدار میں رہیں ، باریاں لینے والوں سے عوام تنگ آچکے ، جماعت اسلامی مزدوروں ، کسانوں ، عام پاکستانیوں کی مدد سے استعمار کے ایجنٹوں کی شکست دے گی۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاپاکستان ریلوے و دیگر قومی اداروں کی فروخت کی مخالف کی ،ریلوے غریب کی سواری ہے، مافیا نے تباہ کیا، دیگر محکموں کی طرح ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی ذمہ داری وزارت خزانہ اٹھائے، ادارے میں 12ہزار عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔