ڈسکہ شہر میں تمام فٹ پاتھ دکانداروں نے ریڑھی بانوں کو ٹھیکہ پر دیدیئے

ڈسکہ(اقبال شاہد) ڈسکہ شہر میںتمام فٹ پاتھ دوکانداروںنے ریڑھی بانوں کو ٹھیکے پر دے دئیے پیدل چلنے والوں کو شدیدمشکلات کاسامنا شہر بھرمیں تجاوزات کی بھرہوگئی سمبڑیال روڈ ڈسکہ‘مین بازار ڈسکہ‘صوبیدار بازار ‘باز ارٹھٹھیاراں ‘میلاد چوک‘مچھلی بازار ‘وزیرآباد روڈ ‘بینک روڈ ‘کچہری چوک ‘نسبت روڈ ‘وڈالہ روڈ ودیگر اہم سڑکوں ‘چوکوں‘چوراہوں اور فٹ پاتھوں پرریڑھی بانوں اور دوکانداروں نے قبضہ کرکے سڑکیں تنگ اور پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل کھڑے کردئیے ۔

دکانداروں نے سامنے ریڑھیاں لگواکر ان سے ماہانہ 15سے 20ہزار روپے وصول کرنے کاسلسلہ شرو ع کررکھا ہے متعدد جگہ تودوکانداروں ‘بینکوں ‘پلازہ کے مالکان نے سرکاری سڑکوں پر پارکنگ سٹینڈ ز بناکر ٹوکن فیس کی وصول شروع کررکھی ہے دوسری طرف بازاروں اور مین سڑک پر بزرگوں اور خواتین کو خریداری میں شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے دوکانداروں نے شہر کی اربوں روپے کی اراضی پرقبضہ کرکے روڈ بلا ک کردئیے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔