کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار) کوٹلی لوہاراں مشرقی کے فلاحی وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے خصوصی ملاقات کی وفد میں ملک سمیع ، ملک رشید احمد اعوان نمبردار چوہدری لطیف۔ ملک پرویز احمد اعوان شامل تھے ۔
ملاقات میں کوٹلی لوہاراں مشرقی کے ضروری اور حل طلب مسائل پر گورنر پنجاب کو آگاہ کیا گیا جس میں کوٹلی لوہاراں مشرقی کے سیوریج سسٹم کے لئے نالہ سر فہرست رہا اور اس کے علاوہ بھی دیگر مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جس کے حل کے لئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یقین دلایا دلایاجلد عمل کیا جائے گا ۔
ملک سمیع نے اپنی مدد آپ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں مشرقی کی ازسر تعمیر نو کا بھی ذکر کیا اور سکول کو ہائر سیکنڈری سکول تک اپ گریڈ کرنے کی درخواست بھی جمع کروائی۔ جس کو گورنر پنجاب نے کوٹلی لوہاراں مشرقی کے باسیوں کے جذبہ کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ جلد ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
کوٹلی لوہاراں کے فلاحی وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا



















