پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں:ایم ایس حافظ شاکر

فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ڈینٹل ہسپتال دانتوں کے علاج کو بہترین ہسپتال ہے ہر آنیوالے مریض کو مرض کے حساب سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار حافظ شاکر ایم ایس پنجاب ڈینٹل ہسپتال نے سینئر صحافی شہباز بھٹی کو ہسپتال کے مختلف وارڈنز اور نئے تعمیر ہونیوالے بلاک کے دورہ کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے سینئر صحافی شہباز بھٹی کو ہسپتال کا دورہ کرواتے ہوئے بتایا ہمارے ہاں مریض کے دانت نکالنے اور نئے دانت لگوانے کیلئے صرف 25روپے سرکاری فیس وصول کی جاتی ہے ان کے علاوہ پنجاب ڈینٹل ہسپتال نئے تعمیر ہونے والے میں سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔

حافظ شاکر نے مزید کہاسکیورٹی سے لیکر علاج معالجہ تک ہسپتال کو مثال بنایا ہوا ہے، مریض اور الواحقین کو کسی قسم کی کوئی پریشان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔