عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی 1.15روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کیلئے ایک اور بری خبر،بجلی 1.15روپے یونٹ مہنگی،نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا کے مطابق اضافہ مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اطلاق یکم جنوری سے کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین ہو گا،صارفین پر 22ارب 29کروڑ کا اضافی بوجھ پڑےگا،ادائیگیاں جنوری تا مارچ کرنا ہوں گی۔

نوٹیفکیشن حتمی منظوری کےلئے حکومت کو ارسال کردیاگیا، حکومتی منظوری کے بعد اضافہ نافذ العمل ہوگا۔