اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان ،اے ڈی بی کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے پاکستان کےساتھ معاہدوں کی تصدیق کر دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کےساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔
دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پاکستان کےلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ،ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 55 کروڑ ڈالر ملیں گے،عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان ،اے بی ڈی میں1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاہدے،عالمی بینک نے بھی قرض کی منظوری دیدی



















