راجپوت ا سند ھ برادری نے اسلم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

پھول نگر (محمد صابر )نواحی گاوں نتھے جاگیر کی راجپوت ا سند ھ برادری کے سرکردہ رہنماوں رانا لقمان خان اور رانا عاشق مڑوانے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ڈی آئی جی(ر) رانامحمد اسلم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا آئندہ عام انتخابات میں تمام برادری رانااسلم خان کو ووٹ دے کر کامیاب کرائے گی اور ان کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن اورراجپوت ا سندھ برادری کے سرکردہ رہنماوں رانا لقمان خان رانا اشق مڑوا نے اپنے ڈیرے پر موجود سینکڑوں کارکنوںاور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسابق ناظم ضلع قصور رانا امتیاز احمد خاں ،رانا فیاض گلزار ، رانا تصور علی خاں ،رانا امانت علی، رانا عمران علی، رانا قربان علی ،رانا اسلم کے صاحبزادے رانا بلال، رانا اویس منور، رانا قدیر پرویز، رانا تنزیل افتخار اور دیگر سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے ۔

رانا لقمان خان نے ہاتھ کھڑے کر کے اپنے ساتھیوں کےساتھ عہد کیا کہ ہم دیانت داری سے انتخابات میں رانا اسلم خان کی مکمل حمایت کریں گے ہم انہیں کامیاب کرانے کےلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے، اس موقع پر رانا اسلم خان نے راجپوت اسندھ برادری کے رہنماوں ،معززین علاقہ اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔