کراچی(بیورورپورٹ)کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں گیس شارٹ فال میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے وزیراعظم کو شکایتی خط لکھ دیا۔
خط میں مقبول باقر نے لکھا سندھ کے تمام صنعتی زونز میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، صوبے کو آرٹیکل 158کے مطابق گیس میں جائز حصہ فراہم کیا جائے،73آئین میں واضح گیس پر پہلا حق اس صوبے کا ہے جہاں پیدا ہوتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گیس کی بندش نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ، سندھ دوسرے صوبوں کو گیس دینے کا پابند نہیں۔
سندھ میں گیس قلت پر نگران وزیراعلیٰ کا وفاق سے احتجاج



















