کرسمس پر مسیحی برادری کو فول پروف سکیورٹی دینگے:ڈی سی حافظ آباد

حافظ آباد(محمد نواز )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی زیر صدارت کرسمس کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی پی او فیصل گلزار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمداللہ اور مسیحی برادری کے سرکردہ افراد نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسیحی برادری کےساتھ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

سند س ارشا د نے کہا مسیحی برادری کو مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنے مذہبی تہوارو رسومات آزادانہ طریقے سے ادا کریں،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے ادارے کرسمس کے موقع پر انہیں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات فراہم کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے علی الصبح سبزی منڈی اور شہر کے پارکوں کے دورے کیے ،ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے دورہ کے دوران سبزیوں،پھلوں کی نیلامی انکی قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی جائے اور مارکیٹ کمیٹی خود ان سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مقررکرکے باقاعدہ ریٹ لسٹیں جاری کریں۔