اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے سرینا عیسیٰ نے بیرون ملک روانگی سے قبل خود تلاشی کرائی، کوئی استثنیٰ نہیں مانگا،عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری ایوی ایشن ،ڈی جی ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو وضاحت کےلئے ایوی ایشن کو درج خط جاری کر دیا۔
متن کے مطابق رجسٹرار نے خط میں کہا ریٹائرڈ ججز کی اہلیہ کو جسمانی تلاشی سے استثنیٰ ہے تو حاضرسروس ججزکی اہلیہ کوکیوں نہیں؟ رجسٹرارکے نکتے پرسول ایوی ایشن نہ ہی حکومت نے صفائی دی، وضاحت کیلئے رجسٹرار آفس کا سول ایوی ایشن کو خط بھی جاری کیا جاتا ہے، سچائی سامنے لانے کیلئے رجسٹرار کا 21 ستمبر کا خط بھی سامنے لائیں تاکہ غلط فہمی کاازالہ ہو۔
خط میں کہا گیا جسمانی تلاشی سے استثنیٰ کا قاعدہ سپریم کورٹ نے نہیں بنایا نہ ہی استثنیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا بلکہ رجسٹرار نے تضاد کی نشاندہی کی تھی ریٹائرڈ ججز کے اہلخانہ کو جسمانی تلاشی سے استثنیٰ تھا لیکن حاضر سروس ججز کی اہلیہ کو جسمانی تلاشی سے استثنیٰ کیوں نہیں؟خط کے متن کے مطابق تعجب ہے 66 دن پرانا خط چیف جسٹس اور اہلیہ کے ترکیہ جانے پر سامنے آیا لیکن سپریم کورٹ کو جسمانی تلاشی سے استثنیٰ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا سرینا عیسیٰ نے 16 دسمبرکو بیرون ملک روانگی سے قبل خود جسمانی تلاشی کرائی، جسمانی تلاشی کی نصب کیمروں کی ویڈیو ریکارڈنگ سے تصدیق کی جا سکتی ہے، کوئی استثنیٰ نہیں مانگا اور نہ ہی دیا گیا،چیف جسٹس کو وی آئی پی لاو¿نج کے استعمال کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا، چیف جسٹس نے طیارے تک لگژری لیموزین کے استعمال سے بھی انکار کیا،رجسٹرار کے خط پر وضاحت کی بجائے ڈی جی اے ایس ایف نے ججز کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کا خط جاری کر دیا۔
سرینا نے بیرون ملک روانگی سے قبل خود تلاشی کرائی، استثنیٰ نہیں مانگا، سپریم کورٹ



















