جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا
جوہانسبرگ (مشرق نیوز) جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سینٹ جارج پارک میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔ پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔دوسرے میچ میں پروٹیز نے مہمان بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان پروٹیز ٹیم کو 106 رنز سے شکست دی تھی۔



















