ڈسکہ: گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی

ڈسکہ(محمد امین خان)ڈسکہ و گردو نواح میں گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ شہریوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بن گئے۔ کھلا پٹرول فروخت کر نیوالے منی پٹرول پمپ عوام کے لئے خطرناک ،سخت احکامات کے باوجو دسول ڈیفنس حکام روک تھام میں نا کام شہر کے اہم مقامات پر قائم کھلا پٹرول فروخت کرنے والی منی پٹرول پمپ شاپس شہر یوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔

سخت احکامات کے باوجو دسول ڈیفنس حکام روک تھام میں ناکام ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسکہ میں سول ڈیفنس اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے غیر قانونی طور پر قائم کھلا پٹرول فروخت کر نیوالی دکانوں کی روک تھام میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے بااثر افراد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول کی شاپس قائم کر لی گئی ہیں ۔ گھناﺅنے کاروبار میں ملوث بااثر افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کردیا۔