ڈسکہ:ماہ دسمبر میں آنیوالے سوئی گیس کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

ڈسکہ(اقبال شاہد) ڈسکہ اور اسکے گردنواح میں ماہ دسمبر میں آنیوالے سوئی گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہزاروں روپے بل دیکھ کر عوام پریشان ہوگئے علاقہ بھرمیں رواں ماہ دسمبر میں آنیوالے سوئی گیس کے بلوں میں ہزاروں روپے ٹیکس ڈال کر بھیج دئیے جس کو دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں جس شہری کو سوئی کا گیس بل پہلے چند سو روپے آتاتھا اس دفعہ اس کو پانچ سے چھ ہزار روپے کابل تھما دیاگیا ہے جس کو دیکھ کر وہ پریشان ہوگئے ۔

شہریوں نے کہاپہلے ہی مہنگائی نے ہمارا جینا دوبھررکھا ہے اور اوپر سے رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے نکال دی ہے گیس کے بل جمع کروائیں کہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائیں تنخوا ہ دار طبقہ کاکہناہے کہ جتنا سوئی گیس کا بل بھیجا گیا ہے اگر تنخواہ میں سے بل جمع کروائیں تو باقی بچنے والی رقم سے پورا مہینہ اپنے گھر کاگزر بسر نہیں چل سکتا پہلے کبھی اتنے زیادہ سوئی گیس کے بل نہیں آئے جتنے اس دفعہ بھیج دئیے گئے ہیں جتنا سوئی گیس کا بل بھیجا گیا ہے وہ ہم جمع کروانے سے قاصر ہیں اگر ہمارے بلوں کو کم نہ کیاگیاتو ہم احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائینگے شہریوں نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کے بلوںمیں اضافی ٹیکسوں کا نوٹس لیاجائے اور ہمارے بلوں میں کمی کی جائے۔