پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات، ٹرانسپورٹرز 7 فیصد کرائے کم کرنے پر متفق

لاہور(کامرس رپورٹر)پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات، ٹرانسپورٹرز پنجاب بھر میں 7 فیصد کرائے کم کرنے پر متفق ہوگئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق نیا کرایہ نامہ تیار کیا جا رہا ہے ، جلد ٹرانسپورٹر کو فراہم کر دیا جائے گا، نئے کرایوں کے بینرز بھی بس اڈوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا، اشیائے خوردنوش بدستور عوام کی دسترس سے باہر ہےں، قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا،شہری مہنگے داموں اشیاءخریدنے پر مجبور ہیں۔