درخواستوں کے فیصلوں میں تاخیر کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیگی:وفاقی محتسب

لا ہور( اپنے رپورٹر سے ) وفاقی سرکاری اداروں کے سربراہان اوروفاقی محتسب کے تفتیشی افسران انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور انصاف کے فراہمی میں کردار ادا کریں، محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانا وفاقی محستبین اہم فریضہ سمجھیں ۔ دائر درخواستوں کے فیصلوں اور اس میں تاخیر کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ رواں سال کے دوران ایک لاکھ78 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ ہونا وفاقی محستب کی عملی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقائی دفاتر فیصل آباد سر گودھا اور گوجرانوالہ کے افسرا ن نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اعزاز کی بات کہ اللہ نے مجھے دوبارہ وفا قی محتسب ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن(اے او اے) کے صدر کے عہدہ پر فائز کیا ہے ۔ اس عہدے کے انتخاب کیلئے 11 ستمبرAOA کے منعقدہ اجلاس کے بعد منتخب کیا گیا ۔ AOA کی صدارت کاقلمدان اور اس کی نمائندگی کرنا پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ جس سے پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے وفاقی محتسب نے علا قا ئی دفا تر کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے افسران سے کہا کہ علاقہ کے غر یب عوام کے مسا ئل کے حل کے لئے اپنی کو ششیں جا ری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غر یبوں کی عدا لت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سر کا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا نا چا ہئیں۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ اضا فی بجٹ اور مزید عملہ طلب کئے بغیر ہما رے افسران کی انتھک محنت نیز کھلی کچہریوں اور تنا زعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث عا م لوگوں کے مسا ئل حل کر نے میں بہت بہتر ی آ ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے ہاں ہر سال شکا یات میں اضا فہ ہو رہا ہے، سال2022 کے دوران ایک لا کھ 64 ہزار 174 شکا یات موصول ہو ئیں اور ایک لا کھ 57 ہزار 770 شکایات کے فیصلے کئے گئے جب کہ اس سال اب تک ایک لا کھ83 ہزار سے زائد شکا یات آچکی ہیں۔ تو قع ہے کہ سال کے آ خر تک یہ تعداد ایک لا کھ90 ہزار سے بڑ ھ جائے گی، جو وفاقی محتسب پر عوام النا س کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں آ گا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کا اہم کردار ہے۔ وفاقی محتسب نے پریس کانفرنس کے دوران بیرون ملک پا کستا نیوں، پنشنروں، قیدیوں بالخصوص قید ی خواتین اور بچوں کی سہو لیا ت کے لئے اٹھا ئے گئے اقدامات سے بھی میڈیا کو آگا ہ کیا۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں تعاون کر یں تاکہ پاکستان کے غر یب عوام کو زیا دہ سے زیا دہ آ گا ہی ہو اور وہ اس ادارہ کے ذریعے فو ری اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات کو ثا لثی اور مصا لحتی انداز میں نمٹا نے کا پروگرامInformal Resolution of isputes(IRD)اپر یل 2022 ئ میں کچھ دفا تر میں شر وع کیا گیا جو بہت کا میاب رہا ہے، اس سے غریب لوگوں کے بہت سے مسا ئل حل ہوئے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک2951 کیس حل کئے جاچکے ہیں جب کہ473 کیسوں پر کا رروا ئی جا ری ہے۔