درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، حج بدل پر 5 سالہ پابندی بھی ختم
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کےساتھ حج بدل پر 5 سالہ پابندی بھی ختم کر دی گئی،اعلامیہ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی گزشتہ روز (12دسمبر)آخری تاریخ تھی لیکن اب درخواستوں کی وصولی میں 10 دن کی توسیع کردی ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے عازمین حج کے اصرار پر سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا،وزارت مذہبی امور نے کہا ہے سپانسر شپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے اس کے علاوہ عازمین حج کے اصرار پر وزارت مذہبی امورنے حج بدل پر 5 سالہ پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد گزشتہ 5سال کے دوران حج کرنےوالے رواں سال حج درخواست دینے کے اہل قرار ہوگئے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کرسکیں گی۔



















