سول ، فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہونگے،سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت قائم 3رکنی ججز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سول اور فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہونگے،میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت 3 رکنی ججز کمیٹی اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری کر دیے گئے، منٹس کے مطابق سویلین کے فوجی ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کےلئے مقرر کرنے کا فیصلہ 30نومبر کے اجلاس میں کیا گیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت قائم 3 رکنی ججز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سول اور فوجداری مقدمات پہلے آئیے پہلے لگائیے کی بنیاد پر مقرر ہونگے، کمیٹی نے 18تا 29دسمبر کے دوران موسم سرما کی تعطیلات میں تمام رجسٹریوں میں بنچز کی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا، 18 تا 22 دسمبر اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی رجسٹری میں ایک، ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا،اسلام آباد رجسٹری میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی، جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ ہوگا،کوئٹہ رجسٹری میں بنچ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا،کراچی رجسٹری بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہوں گے،ججز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 26تا 29دسمبر تک جسٹس سردار طارق مسعود چیمبر ورک کریں گے۔