معاشی لحاظ سے اچھی خبریں آ رہی ،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹ کی سہولت میسر نہیں:مرتضیٰ سولنگی
کوئٹہ(بیورورپورٹ) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹ کی سہولت میسر نہیں ہے، ٹوئٹ سے افغانستان اور ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی ہے،3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے کے بعد نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا بلوچستان میں آکر خوشی محسوس کررہا ہوں، جن حالات میں نگراں حکومت کو ملک ملا ہے، اسے بہتر بنا کر منتخب حکومت کے حوالے کرکے جائیں گے،معاشی لحاظ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں،سٹاک مارکیٹ 66 ہزار پوائنٹس عبور کر گئی ہے، پاکستان 11 جنوری کو آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ہے، ڈالر مزید سستا ہوا ،نگراں وفاقی وزیر نے کہا الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کرنا ہماری ذمے داری ہے،8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہونگے،آزادانہ اور غیر جانبدارانہ، شفاف انتخابات ہمارا عزم ہے، انتخابات کے آزادانہ اور شفاف ہونے پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ اور ایک دوسرے کو طعنے دیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اب تک جبری طور پر نہیں نکالا گیا، شدت پسندوں کی ہمدردیاں شاید الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہوگی، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں، مجھے یقین نہیں کوئی ٹوئٹ انہوں نے خود کی ہے یا موکلوں نے کی۔



















