اوکاڑہ:محکمہ فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ

اوکاڑہ(رپورٹ:اسرار بیگ)محکمہ فوڈ اتھارٹی اِن ایکشن، ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا، عوام کو مضر صحت اشیاءفراہم کرنے والوں کا محاسبہ کیا جارہا ہے اوکاڑہ کو صاف ستھری اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم نے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

عبدالعظیم نےکہا عوام کو صاف ستھری غذا کی فراہمی کیلئے ٹیمیں ہر وقت پورے ضلع کا دورہ کرتی ہیں ملاوٹ مافیا کے سیمپل لے کر ان کے خلاف تادیبی کار روائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ہوٹلوں، ریسٹورانوں، ملک پوائنٹ پر کڑی نظر ہے ٹیمیں بایک بینی سے جائزہ لے کر کاروائی کرتی ہیں۔عبدالعظیم نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی پہلے سے زیادہ ایکٹو ہوچکی ہے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو معافی کسی صورت نہیں دی جائے گی ناقص اشیاءکو چیک کرکے ان کے سیمپل بجھوائے جارہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عوام کو صحت مند خوراک، اچھے معیاری کھانوں کی فراہمی اشد ضروری ہے صفائی ستھرائی کو چیک کیا جاتا ہے عبدالعظیم نے کہا کہ جب تک اوکاڑہ ہوں چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جارہا ہے ۔