نارنگ منڈی میں ڈاکو راج قائم، پولیس لمبی تان کر سو گئی

نارنگ منڈی(محمد وقاص)نارنگ منڈی میں ڈاکو راج قائم ،چوروں اور ڈاکووں کی موجیں لگ گئیں جبکہ پولیس لمبی تان کر سوگئی۔

نارنگ منڈی کار ہائشی رضوان اہل خانہ سمیت عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیاہوا تھاکہ واپسی پر دیکھاکہ گھرکے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور چور اپنا کام دکھاچکے تھے 4 تولے طلائی زیورات دو لاکھ پچاس ہزارروپے نقدی دیگر سامان لے گئے جیتوگالہ چوک میں نامعلوم ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین لی۔ نارنگ موڑپر واقع نجی شادی ہال میں تقریب کے دوران کسی نامعلوم نے فیض ٹاون کے رہائشی حسن رضا بھٹی کی جیب سے 15000 روپے نقدی اورقیمتی موبائل فون چھین لیا۔

مانانوالہ کے قریب ڈاکووں نے بھونڈری کے رہائشی شان سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے نارنگ شہرمیں چوروں اور ڈاکووں نے اودھم مچارکھاہے مگر ڈی پی او سمیت پولیس حکام سب اچھا کی رپورٹ گردان رہے ہیں شہریوں نے آئی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔