ہارون آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی یوم رضا کے موقع پر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آ باد سے فوارہ چوک تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہد وقار اسسٹنٹ ڈائریکٹر NCHD، ملک شریف پرنسپل ماڈل ہائی سکول ، تنویر حسین پرنسپل MC ہائی سکول ، عبدالرزاق جوئیہ صدر PTU، محکمہ تعلیم کے ملازمین ، اساتذہ، NCHD کے افسران، ریسکیو کے اہلکار و کثیر تعداد میں طلباءنے شرکت کی۔
ریلی کے مہمان خصوصی فاروق احمد انچارج ریسکیو (1122ہارون آ باد) تھے،اس موقع پر انہوں نے کہا رضاکاریت کے فروغ اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال یہ دن منایا جاتاہے۔ ہر قسم کی قدرتی آفات کے دوران بحالی کیلئے رضاکارانہ خدمات کا بہت اہم کردار ہے،شاہد وقار نے کہا کہ رضاکاریت پر مبنی عوام الناس کیلئے سماجی بھلائی کی خدمات فراہم کرنا عبادت ہے۔ ملک محمد شریف نے رضاکاریت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ حدیث قدسی ہے کہ نیکی کے کاموں میں تعاون کرو، اسی رو سے خالص اللہ کی خوشنودی کیلئے عوام کی خدمت کیلئے تعلیم، صحت اور دوسرے روزمرہ امور خصوصاً انسانیت کی خدمت میں رضاکاریت کو فروغ دیا جائے۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















