چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے پنڈی بھٹیاں روڈ اور فیصل آباد جھنگ روڈ بائی پاس کا دورہ کیا، ایکسین ہائی وے و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ایکسین ہائی وے اور ٹیم کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کی کوالٹی کو چیک کرنے کےلئے مختلف مقامات کاوزٹ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں کور کٹر مشین سے سڑک کی تعمیر اور میٹریل کے معیار کو چیک کرنے کیلئے مختلف جگہ کے سیمپل کروائے اور انہیں مختلف لیبارٹری بھجوایا، انکا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی تعاون سے پنڈی بھٹیاں روڈ کی تینوں لیئرز مکمل ہو چکی ہیں،آنے والے 2 ماہ میں اسے چنیوٹ ضلع کی حدود اڈا برجیاں تک اسے مکمل کر لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے فیصل آباد جھنگ روڈ بائی پاس پر جاری مینٹینس کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا پنڈی بھٹیاں ، جھنگ روڈ بائی پاس کا دورہ



















