ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر متحرک رہیں،احمد جواد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلا س منعقدہوا،اجلاس میں گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

احمد جواد سردار نے ڈینگی ٹیموں و افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اپنے دفاتر کی چھتوں ، ائیر کولر کو چیک کریں،ضلع میں تمام کباڑ خانے ، زیر تعمیر بلڈنگ ، قبرستانوں میں ڈینگی ٹیمیں روانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو، دیہاتوں میں گندے پانی یا بارشی پانی کے جوہڑوں میں کیمیکل ڈالا جا ئے تاکہ ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو۔