سرائے عالمگیر(سعید رشید)8فروری کو ہونے والے حلقہ این اے 62 اور حلقہ پی پی 27 سمیت ملک بھر کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران نے انتخابی مہم شروع،عوامی رابطے تیز کر دیئے عوام کی عدم دلچسپی سرائے عالمگیرکے حلقہ این اے 62 اور حلقہ پی پی 27 میں جتنے بھی شہر اور دیہاتی علاقے شامل ہیں وہاں سے مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد امیدوار کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران نے عوام سے دن رات رابطے تیز کرنے کے ساتھ اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے
عوام کی طرف سے ساری صورتحال کے باوجود کسی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جا رہا مگر امیدواران حال ہی میں وفات پانے والے حلقہ کے عوام اور چار چار سال قبل ان سے بچھڑنے والے انکے پیاروں کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرنے جا نے لگے حلقہ کے ووٹرز کی غمی،خوشی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دکھائی دینے لگے ہیں تاحال ابھی تک الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے سیاسی گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔
قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے حصول کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے ابھی تک کی صورتحال کے مطابق ضلع گجرات کی قومی اسمبلی کی 4 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواران میں سے زیادہ کی چوائس مسلم لیگ ن دکھائی دی جا رہی ہے آئندہ چند ہفتوں کے بعد ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پتہ چل سکے گا کہ کون کون سا امیدوار کس جماعت کی طرف سے اور کونسا امیدوار آزاد حثیت سے انتخابات میں حصہ لے گاابھی کسی بھی امیدوار کا کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے سوائے جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد ہونے کا دعویٰ صرف اور صرف خیالی پلاو¿ ثابت ہو گاحلقہ پی پی 27 اور حلقہ این اے 62میں ابھی تک صرف مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی کی طرف انتخابی مہم جاری ہے مگرابھی تک پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، ٹی ایل پی، عوامی تحریک، مسلم لیگ ق سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی مہم کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔
سرائے عالمگیر:NA62اورPP27میں الیکشن کی سرگرمیاں شروع



















