بیجنگ (مشرق نیوز) چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال اور رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق وانگ یی نے مستحکم، پائیدار اور صحتمند چین، امریکہ تعلقات کا فروغ اہم ٹاسک قرار دیا۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے چینی ہم منصب سے مشرق وسطی میں سفارتی کوششوں پر بات کی۔
چین اور امریکہ کی فلسطین اسرائیل تنازع پر بات چیت



















