پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کوئنز ٹاون پہنچ گئی
کوئنز ٹاون (مشرق نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کوئنز ٹاون پہنچ گئی،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد جمعہ سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نو دسمبر کو کوئنز ٹاون میں کھیلا جائیگا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔



















