لاہور (قمر عباس) واسا سی بی اے کی فتح پر پہلی سہ ماہی میں ملازمین کو تحفہ، 700سے زائد ریونیو اور آپریشن فیلڈ سٹاف کا کنوینس الاﺅنس بند، 100 فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس بھی خواب، ملازمین مالی مسائل کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں عرصہ دراز سے کینوینس الاﺅنس کی مد میں فیلڈ سٹاف کو سکیل کے مطابق کنوینس الاﺅنس کی مد میں تنخواہ کے ساتھ ادائیگی کی جا رہی تھی جس میں شعبہ ریونیو اور آپریشن کے سب انجینئرز شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ریونیو انسپکٹرز کے 2600سے ذائد سب انجینئرز کے 2700سے 2800روپے تک گزشتہ ماہ کی ادائیگی سے کٹوتی کی گئی ہے جو کہ حال ہی میں ان ملازمین کی ووٹ کی بنیاد پر سی بی اے بننے والی مشعل یونین کی جانب سے 730فیلڈ ملازمین کو پہلی سہ ماہی میں معاشی قتل کی مد میں تحفہ دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تمام محکمہ جات کے افسران و ملازمین کو 100فیصد الاﺅنس کی منظوری دی گئی تھی جس میں ایل ڈی اے جو کہ واسا لاہور کی اتھارٹی ہے ان ملازمین کو ادا کیا جا رہا ہے لیکن واسا میں افسران کو ادائیگی کی گئی لیکن ملازمین کو تاحال ادا نہیں کیا جا رہا جس پر موجودہ سی بی مشعل یو نین کی طرف سے مکمل طور پر خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعل یونین کے جنرل سیکرٹری اور صدر نے واسا ریفرنڈم میں فتح کے حصول کی خاطر 100فیصد الاﺅنس کے حصول کی بنیاد پر 5800کے قریب ملازمین سے ووٹ لئے اور فتح حاصل کی گئی تھی لیکن فتح کے بعد تین ماہ کے قریب ہونے کو ہیں 100ٰفیصد الاﺅنس لگوانے کی بجائے کنوینس الاﺅنس کو بھی بند ہونے پر ملازمین کے حق میں عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ذاتی کروڑوں روپے کی منظوری کروارکھی ہے اورمزید 25لاکھ روپے کی منظوری کروائی جا رہی ہے جو کہ ملازمین کے حق تلفی پر خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے۔ ریونیو اور آپریشن فیلڈ سٹاف سے دن رات کام کرنے اور آمدنی حاصل کرنے کی خاطر اتوار کو بھی کام لیا جا رہا ہے ان کو سہولیات کی فراہمی اور مالی مسائل میں مبتلا کیا جا رہا ہے ملازمین کی نمائندنگی کا دعوی کرنے والی سی بی اے ملامین کے معاشی قتل پر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے قبل 100فیصد الاﺅنس لگوانے کا وعدہ مشعل یونین کے جنرل سیکرٹری اور صدر کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے الاﺅنس لگوانے کی بجائے کنوینس الاﺅنس کو بند کروا دیا گیا ہے جس نے سی بی اے مشعل یونین کی قیادت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے سی بی اے ملازمین کی بجائے انتظامیہ کے حقوق پر کام کر رہی ہے۔ لیبر رہنماءپھول یونین کے صدرسعید احمد خان کا کہنا ہے کہ سی بی اے مشعل یونین کے پہلے تین ماہ ملازمین کے معاشی قتل کے نام پر واسا کی تاریخ میں سیاہ الفاظ سے لکھے جائیں گے۔ سی بی اے کا کام ملازمین کے حقوق کے حصول پر کام کرنا ہے نہ کہ ان کی حق تلفی پر خاموش رہنا پہلے ملازمین کو 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس پر شب خون مارا گیا ہے۔ اب کنوینس الاﺅنس کو بند ہونے پر کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سہولت دی جا رہی ہے اسلئے کنوینس الاﺅنس نہیں دیا جا سکتا لہٰذا اسکو بند کیا گیا ہے۔
واسا سی بی اے کی فتح پر ملازمین کو تحفہ،700سے زائد ریونیو، آپریشن فیلڈ سٹاف کا کنوینس الاﺅنس بند



















