اقتدار ملا تو ہر شہری کے حقوق کا تحفظ فرض ہوگا: فضل الرحمن
ملتان (بیورورپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا اگر اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہوکر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک سجاد کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری زندگی کی تعمیر میں اس بستی کا بڑا کردار ہے، میں شوگر کا مریض ہوں لیکن آم کھانے ادھر ہی آیا کرتا ہوں، جمعیت علماءاسلام کا تاسیس کسی ایک مسلک کے علماءکا نہیں، برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علماءتاسیس کے وقت موجود تھے، ہم نے سیاست کی ہے، دینی اور مذہبی رویوں کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، اختلاف میں نرمی اور شدت پیدا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے، ہمیں اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں، عوام کےساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا حق بات کو فروغ دینا شائستہ لب ولہجے میں بھی ہوسکتا ہے، اللہ لوگوں کو دعوت کا طریقہ سکھاتا ہے ،لوگوں کو رب کے راستے کی طرف بلاو حکمت اور شائستہ آواز کےساتھ، جمعیت علماءاسلام ایک سیاسی قوت ہے، اسلام کےخلاف کوئی فتنہ کھڑا ہوتا ہے تو مقابلہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔



















