نومبر میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے 3فیصد زائد رہی،ماہانہ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے نومبر2023 میں مہنگائی حکومتی اندازوں سے2سے 3فیصد زیادہ رہی، وزارت خزانہ نے آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،رپورٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے مارکیٹ بیسٹد ایکسچینج ریٹ سمیت دیگر پالیسیوں کو سراہا ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے نومبر میں مہنگائی حکومتی اندازے سے زیادہ 29.20فیصد رہی، نگران حکومت نے 26.5فیصد سے 27.5فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا،اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے بجلی و گیس کی قیمتوں، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری سے دباﺅ کم ہوا، تین ماہ میں مالی خسارہ 17.6 فیصد بڑھا جو 963ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک سال میں ڈالر 61روپے 46پیسے مہنگا ہوکر 223سے 285روپے کا ہوگیا، مالی صورتحال بہتر ہوئی جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔