حافظ آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کہا ہے حکومتی ہدایات کے مطابق بغیر لائسنس و اجازت چنگ چی رکشہ و لوڈر رکشہ کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی ہوگی،صرف ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظور شدہ کمپنیوں کے چنگ چی رکشہ ہی روڈ پر چل سکیں گئے، ایسے تمام تھری ویل، چنگ چی رکشہ و لوڈر رکشہ کےخلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں جو غیر منظور شدہ کمپنیوں، بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر چل رہے ہیںایسے رکشہ نہ صرف عوام کے جان و مال کےلئے بھی خطرہ ہیں بلکہ اندرون شہر ٹریفک کی روانی میں بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں۔
سند س ارشاد نے کہاحکومت پنجاب کی ہدایت پر بغیر منظور شدہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے تیار کردہ چنگ چی رکشہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، صرف ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظورشدہ کمپنیوں کے چنگ چی رکشہ و لوڈر رکشہ کو ہی روڈ پر چلانے کی اجازت ہوگی،ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کو مزید ہدایت کر تے ہوئے کہا ایکسل لوڈ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور ایسی مال بردار گاڑیوں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے جو مقررہ حد سے تجاوز کر تے ہوئے اضافی وزن لوڈ کر تی ہیں۔
چنگ چی رکشے ٹر یفک روانی میں بہت بڑا مسئلہ ہیں:سند س ارشاد



















