کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ جرم ہے: ڈی پی او قصور

قصور (نامہ نگار)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے پنجاب کالج قصور کا دورہ کیااور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ ایک جرم ہے ، جس پراب مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، سٹوڈنٹس تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، جن سٹوڈنٹس کی عمر 18سال ہو چکی ہے وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں جبکہ کم عمر سٹوڈنٹس ڈرائیونگ نہ کریں ۔

پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ چند روز کے دوران 300سے زائد مقدمات درج کیے ہیں اور آئندہ بھی قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، سٹوڈنٹس قوم کا اثاثہ ہیں ، قانونی کارروائی سے بچیں اور بچوں کے والدین بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ڈی پی او قصور نے کالج کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ کو ہدایت کی وہ بھی اس مہم میں قصور پولیس کا ساتھ دیں ۔