میکلوڈگنج (نامہ نگار)وفد میکلوڈگنج پریس کلب آزادنے رورل ہیلتھ سینٹر میکلوڈ گنج کا وزٹ کیا تو ہمیشہ کی طرح موقع پر موجود چیف ہیلتھ ٹیک نیشن غضنفر چودھری ڈیوٹی پر موجود پائے، انہوں نے ہسپتال کے معاملات پر بات چیت ہوئی ان سے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجوہات، ادویات کی قلّت اور ایکسرے مشین کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے البتہ کروڑوں روپے کی ایکسرے مشین بند ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہوئی ہے۔
ایکسرے مشین کے بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ ٹرانسفارمر کم وولٹیج کاہے جو مشین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، ہیوی ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے مشین بند ہی پڑی ہے، انہوں نے کہا ہسپتال کی طرف سے ٹرانسفارمر کی ادائیگی بھی ادا کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا، ہسپتال میں موجودمریضوں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر غضنفر ہر وقت ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔
رورل ہیلتھ سینٹر میکلوڈ گنج میں کروڑوں کی ایکسرے مشین بند



















