وزیرآباد : تجاوزات کی بھرمار،گندگی کے ڈھیر،سیوریج نظام ٹھپ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بے ہنگم تجاوزات،گندگی کے ڈھیر،سیوریج کی بندش،وزیرآباد کا سب سے قدیم نالہ نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کے لئے سب سے بڑے چیلنجز شامل ہیں،شہریوں نے جس طرح نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کا جس طرح والہانہ استقبال کیا ہے اس سے ڈپٹی کمشنر کی ذم داریاں اور بڑھ گئی ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے بہت سے توقعات وابستہ کر لی ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین بلدیہ خواجہ جمیل ایڈووکیٹ،انجمن تاجران کے سرپرست شیخ بلال،پروفیسر حافظ منیر احمد،خرم مغل،خواجہ شعیب نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات سے سڑکیں تنگ ہوچکی ہیں ٹریفک کا جام ہونا روز معمول بن چکا ہے با لخصوص ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جانیوالی واحد سڑک تجاوزات سے بند رہتی ہے شہر کا سارا کوڑا کرکٹ مین نالہ جو تمام شہر کی نکاسی کا واحد ذریعہ ہے بند ہوچکا ہے گندگی،غلاظت اور تجاوزات کے مٹیریل سے بھر چکا ہے،واٹر سپلائی کا بوسیدہ نظام سیوریج کی بندش آخری سانسیں لے رہی ہے جبکہ سابق ایم پی چوہدری شوکت منظور چیمہ کی بچھائی ہوئی سیوریج پائپ لائن الہ آباد،ٹھٹھی ارائیاں،قدرت آباد سے پلکھو کی طرف سے جانے والی سیوریج لائن ٹوٹ پھوٹ سے بند ہوچکی ہے۔ورلڈ بینک کے فنڈز سے سڑکوں کی از سر نو تعمیر ہونیوالی سڑکیں تا ہنوذ تعطل کا شکار ہیں اگر ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ ان مسائل پر قابو پالینگے تو وزیرآباد کے عوام انہیں مسیحا سمجھیں گے۔