اسلام آباد( بیورورپورٹ)اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے18کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے فراہم کردہ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی،سالڈویسٹ مینجمنٹ سروسزپرخرچ کی جائے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے 5 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،ورلڈ بینک سے 2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے18کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا



















