پتوکی( احمدشیخ ) میونسپل کمیٹی پتوکی کے عملہ کی غفلت،لاپرواہی اور نااہلی کے باعث شہر کی مین شاہراوں اور بازاروں پر گٹروں کے ڈھکن غائب۔ عرصہ دراز سے یہ ڈھکن نا ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی متعدد بار حادثات پیش آ چکے ہیں اور اسی طرح گزشتہ شب بھی علامہ اقبال روڈ پر سیوریج کے مین ہول میں بچی گر کر شدید زخمی ہو گئی موقع پر موجود افراد نے با مشکل بچی کو نکال کر اسکی جان بچائی رات کے اندھیرے میں کئی حادثات ہو چکے ہیں کئی افراد زخمی ہوئے ۔
میو نسپل کمیٹی پتوکی کی نہ اہلی کے خلاف متعدد بار شکایات اور اطلاعات کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔عوامی سماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں تاجروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈھکنوں کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔
پتوکی: میونسپل کمیٹی کے افسروں کی غفلت، مین بازاروں سے گٹروں کے ڈھکن غائب



















